سراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب

اتوار 30 مارچ 2014 18:28

سراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیرسراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ناظم انتخابات نے بتایاکہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے 85فیصداراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا اور سراج الحق نیاامیر بننے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایاکہ نئے امیر کاانتخاب پانچ سال کیلئے کیاگیاہے ، لیاقت بلوچ اور منورحسن بھی امیدواروں میں شامل تھے ۔یادرہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہو اہے کہ کوئی امیر دوسری مرتبہ منتخب نہیں ہوا ۔ سراج الحق سے پہلے سید منورحسن جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے تھے ۔