شکارپور:کاری قرار دیکر قتل کی جانیوالی لڑکیوں کی اجتماعی قبر کی نشاندہی

اتوار 30 مارچ 2014 17:36

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) شکارپور میں کاری قرار دے کر قتل کی جانے والی مہر برادری کی دونوں لڑکیوں کی اجتماعی قبر کی نشاندہی ہوگئی ہے ، پیر کو قبر کشائی کی جائیگی۔ دونوں کو پسند کی شادی کی پاداش میں ایک ماہ پہلے قتل کیاگیا تھا۔دونوں لڑکیوں کو گوٹھ عاقل مہر میں ایک ہی قبرمیں دفنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول لڑکیوں کی قبرکی نشاندہی 2گرفتار ملزمان نے کی ہے۔ پیر کو ہونے والی قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوگی۔ لڑکیوں کے قتل پر تقریباً 15روز قبل ایم این اے غوث بخش مہر کی سربراہی میں جرگہ منعقد کیاگیا تھا۔ جرگے میں مقتول لڑکیوں کے شوہروں پر بھی 28لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد چیف جسٹس نے جرگے کا نوٹس لیتے ہوئے غوث بخش مہر سمیت 13افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ جرگے کے سربراہ غوث بخش مہر نے نہ گرفتاری دی ہے اور نہ ضمانت کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :