لاہور ،مسلم لیگ(ن) کے ماڈل ٹاؤن میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ،مچان نصب کر کے سنائپرز تعینات کرنے کا فیصلہ ، سیکرٹریٹ کے سامنے پارکنگ کیلئے مخصوص گراؤنڈ کو بھی بند کر دیا گیا

اتوار 30 مارچ 2014 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ،سکیورٹی مچان نصب کر کے اردگرد کے ایریا کو نو مین قرار دیدیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ کو خطرے کے باعث سکیورٹی کے انتہائی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سکیورٹی مچان نصب کر دئیے گئے ہیں جہاں پر سنائپرز کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سیکرٹریٹ کے اردگرد کے ایریا کو نو مین قرار دے دیاگیا ہے جبکہ ایلیٹ فورس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔سیکرٹریٹ کے سامنے واقع پارکنگ کے لئے مخصوص گراؤنڈ کو بھی سیمنٹ کے بلاک اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :