ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کے ذریعے سپین جانے کی کوشش کر نے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ،ملزم کا نام عبدالرحمان اورتعلق گجرات سے ہے، جعلسازی کا اعتراف کرلیا ہے ،سکیورٹی اہلکار

اتوار 30 مارچ 2014 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ایف آئی اے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے حکام نے اسپین جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 679 کے ایک مسافر کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ مسافر کا پاسپورٹ جعلی ہے جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ ملزم کا نام عبدالرحمان اور اس کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم نے جعلسازی کا اعتراف کرلیا ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہی اسی طرح غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔