ایران کا سرحدی محافظوں کی رہائی کے لیے مشترکہ آپریشن کی پاکستانی پیش کش کا خیرمقدم،انتہائی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جلد سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کرالیا جائیگا،ایرانی سیکرٹری داخلہ

اتوار 30 مارچ 2014 15:17

ایران کا سرحدی محافظوں کی رہائی کے لیے مشترکہ آپریشن کی پاکستانی پیش ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ایران نے پاکستان کی جانب سے سرحدی محافظوں کی رہائی کے لیے مشترکہ آپریشن کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ ایران کے اغوا شدہ سیکورٹی اہلکاروں کو جلد ہی رہا کرالیا جائیگا،اتوارکو ایرانی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے سیکرٹری داخلہ حسین علی امیری نے کہاکہ وہ انتہائی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے اغوا شدہ سیکورٹی اہلکاروں کو جلد ہی رہا کرالیا جائیگا،انہوں نے جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایران کے، سرحدی سیکیورٹی فورس کے پانچ اہلکاروں بارے کہاکہ ان سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کرانے کیلئے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، پولیس فورس، وزارت انٹیلی جنس اور وزارت خارجہ کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ ان اہلکاروں کو جلد ہی رہا کرالیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :