کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک،6 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،رینجرز اور پولیس کا آپریشن ،تیرہ ملزمان گرفتار ، قبضے سے مختلف اقسام کے پچاس سے زائد ہتھیار برآمد ۔ تفصیلی خبر

اتوار 30 مارچ 2014 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کی کارروائی کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت، شاہد، شعیب عرف مکس پتی اور جسیم عرف گولڈن کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ادھر نارتھ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا،ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کیا گیا جس میں رینجرز کے 300 اہلکار شریک ہوئے،آپریشن کے دوران مجاہد کالونی کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہی،جبکہ موسی کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے گئے ترجمان کے مطابق تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے پچاس سے زائد ہتھیار برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :