خواہش ہے میرا بیٹاپاک فوج میں جائے یا ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرے ‘ ثناء ،فخر امام نے روایتی شوہر کی بجائے دوست کی حیثیت سے سپورٹ کیا جسکی وجہ سے کامیابیاں ملیں

اتوار 30 مارچ 2014 13:45

خواہش ہے میرا بیٹاپاک فوج میں جائے یا ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے اذلان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کروں گا اگر اس کا شوبز میں آنے کا ارادہ ہوا تو اسے بھرپور سپورٹ کروں گی ،میری دلی خواہش ہے کہ میرا بیٹا پاک فوج میں یا ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرے ۔

(جاری ہے)

” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کی تمام کامیابیاں سمیٹ لی ہیں اور جتنی عزت اور شہرت ملی ہے اس پر میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فخر امام نے روایتی شوہر کی بجائے ایک دوست کی حیثیت سے سپورٹ کیا اوریہی وجہ ہے کہ میں شادی کے بعد شوبز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :