فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے،جاپان کا مقابلہ وینزویلا،سپین کا اٹلی سے ہو گا ، تیسری پوزیشن کا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا

اتوار 30 مارچ 2014 13:02

کوسٹا ریکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) چوتھے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (کل) پیر کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کوسٹا ریکا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور 16 ٹیموں میں سے ٹاپ چار ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جن میں وینزویلا، سپین، جاپان اور اٹلی شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز کل پیر کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم وینزویلا کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل اٹلی اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز عالمی چیمپئن ٹیم کا بھی فیصلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :