ٹورنامنٹ یوئیفا نیشنز لیگ کا آغاز 2018ء میں ہو گا ،یوئیفا

اتوار 30 مارچ 2014 13:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) یوئیفا نے ورلڈ کپ اور یورپین چیمپئن شپ کے بعد یورپین ممالک کیلئے تیسرے بڑے ایونٹ یوئیفا نیشنز لیگ کے انعقاد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا آغاز ستمبر 2018ء میں ہو گا اور اس ٹورنامنٹ کی چار ٹاپ ٹیمیں 2020ء میں شیڈول یورو فٹ بال کپ میں جگہ بنا لیں گی۔ یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوئیفا کے حکام نیشنز لیگ کی تفصیلات کے حوالے سے تا حال ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں لیکن ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ڈویژن کی ٹاپ ٹیم تمام گروپس کی فاتح ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :