مشفق الرحیم کو ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتانی سے ہٹانے کی افواہیں گردش کر نے لگیں ،کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے افسران نے کرنا ہے ،مشفق الرحیم

اتوار 30 مارچ 2014 12:55

مشفق الرحیم کو ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتانی سے ہٹانے کی ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کو ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتانی سے ہٹانے کی افواہیں گردش کر نے لگیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہاکہ کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے افسران نے کرنا ہے اگر وہ بیس تبدیلیا ں کرتے ہیں اور اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے تو پھر تبدیلی اچھی چیز ہے تاہم کوئی بھی کپتان ایسے وقت میں کپتانی نہیں چھوڑ سکتا جب ٹیم برے دور سے گذررہی ہو۔

کپتانی میرے لئے اعزاز ہے اور میں اس اعزاز سے انجوائے کررہا ہوں اگر ہم اچھا کریں گے تو کوئی کپتانی کی بات نہیں کریگا تاہم جب آپ خراب کھیلیں گے تو تنقید بھی ہوگی اور کپتان کو ہٹانے کی باتیں بھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں مگر ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی ہمیں تبدیلیوں پر مجبور کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :