فلم”ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگن“کے سیکوئل”ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“کانیا کلپ جاری، یہفلم رواں سال13جون کو امریکی جبکہ4جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 30 مارچ 2014 12:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ہالی ووڈ کی2010ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم”ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگن“کے سیکوئل”ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پس پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں جے بروشل،گیراڈ بٹلر،کیٹ بلینشٹ،کریگ فرگوسن،امیریکا فریرا،جوناہ ہل ،ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو 5 سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اْسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اْسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ڈریم ورکس اینیمیشن اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فینٹسی فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال13جون کو امریکی جبکہ4جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :