حکومت پنجاب کی جانب سے ترک وزیراعظم کوتحفہ میں دیا جانے والا گھوڑا ترکی پہنچ گیا
ہفتہ 29 مارچ 2014 23:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) ترک وزیراعظم طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے تحفہ میں دیئے جانے والے گھوڑے کو ترکی پہنچا دیا گیا۔اس گھوڑے کو پاکستان ایئرفورس کی معمول کی پرواز جو امریکہ جارہی تھی کے ذریعے انقرہ ترکی پہنچایا گیا۔
(جاری ہے)
اس معمول کی پرواز کی وجہ سے حکومت پنجاب کو تحفہ میں دیئے جانے والے گھوڑے کو انقرہ پہنچانے کے لئے کسی قسم کے اضافی اخراجات سرکاری خزانے سے ادا نہیں کرنا پڑے۔
پاک عرب نسل کا یہ گھوڑا پاکستان آرمی کے مونا ڈپو سرگودھا میں پالاگیا اور یہ نسل اپنی خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس گھوڑے کو بھجوانے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام ممکنہ بیماریوں کے ٹیسٹ کروائے گئے اور یہ گھوڑا تمام بیماریوں سے پاک اور صحت مند ہے۔ اس کی مزید پرورش اور دیکھ بھال بارے تمام ریکارڈ حکومت پنجاب نے ترک حکومت کو بھی ارسال کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.