بلوچستان: پسنی ائرپورٹ کے قریب ریڈار سسٹم پر حملہ، 1 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

ہفتہ 29 مارچ 2014 21:14

بلوچستان: پسنی ائرپورٹ کے قریب ریڈار سسٹم پر حملہ، 1 سیکورٹی اہلکار ..

گودار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) پسنی ائیرپورٹ سے سترہ کلو میٹر دور سی اے اے کے ریڈار بلڈنگ پر دہشت گردوں کے حملے میں لیویز کا ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ایوی ایشن زرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے ریڈار بلڈنگ پر دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر کے وہاں موجود سول ایوی ایشن کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد آدھے گھنٹے تک مسلسل فائرنگ کرتے رہے اور اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے لیویز کے ایک اہلکار کو شہید جبکہ دو کو شدید زخمی کر دیا۔

ایوی ایشن کے زرائع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے عملے سے موبائل فون اور دیگر سامان بھی چھین لیا تھا۔ ڈی آئی جی گوادر معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ گوادر سے مزید فورس کو بھیج دیا گیا ہے اور مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے اندھیرا ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہے اور دہسشت گردوں سے مقابلے کے بعد عمارت کو محفوظ بنا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :