بلاول بھٹو پنجاب آئے تو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی‘ سینیٹر پرویز رشید

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:05

بلاول بھٹو پنجاب آئے تو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی‘ سینیٹر پرویز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ افغان صدر نے پاکستانی حکومت کے طالبان سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے طالبان سے تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان سے مدد بھی مانگی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کچھ لوگ مذاکراتی عمل پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ۔ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کسی غیر ملکی دباؤ پر نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب آئے تو انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔