Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چین کے سابق سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سابق سفیر مسٹر زانگ چن زیانگ نے ملاقات کی ۔خیر سگالی کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے سابق سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ سے دوستی اور تعاون کے قریبی تعلقات موجود ہیں چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور گہرا دوست ہے جس نے آزمائش کے ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کوحکومت تمام ترممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توانائی سمیت ترقی کے ہر شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع موجود ہیں۔ چین کے سابق سفیر مسٹر زانگ چن زیانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین او رپاکستان کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین دفاعی اور اقتصادی شعبو ں میں گہرے باہمی تعلقات اور تعاون موجود ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کے لیئے سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :