ن لیگ کی حکومت بہتر مستقبل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے ،خرم دستگیر ،پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ، تقریب سے خطاب

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:01

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہتر مستقبل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عوامی مشکلات کا احساس ہے،ملکی مسائل کے مستقل خاتمے کے لئے دن رات کام کیا جارہاہے،پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی وہ حیدر کالونی میں سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے،بجلی پیدا کرنے کے نظام کو کوئلے پر منتقل کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو وافر اورسستی بجلی میسر ہوگی۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام پچھلے پانچ سال میں اپنی آنکھوں سے ایک نیاشہر تعمیر ہوتا دیکھ چکے ہیں،عوام کے تعاون اور حمایت سے اگلے پانچ سال میں اس سے بھی کہیں زیادہ ترقی گوجرانوالہ کے حصے میں آئے گی اور پسماندہ آبادیوں میں تمام شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری،ماسٹر نیامت جٹ، چوہدری علی حسین ڈوگر،چوہدری فیض اللہ ڈوگرفرخ جاوید چہل،منور جٹ،چوہدری فلک شیر،ذکاء اللہ مہر،نصیر احمد مغل،واجد باٹھ،حافظ معظم چشتی،عبدالجبار مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :