کراچی ،دہشت گردوں نے اے این پی کے رہنماء کی قبر کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 19:23

کراچی ،دہشت گردوں نے اے این پی کے رہنماء کی قبر کو دھماکا خیز مواد سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) کراچی میں دہشت گردوں نے اے این پی کے مقامی رہنماء سید امیر سردار کی قبر کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔ سینیٹر شاہی سید نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد کو قبر میں گڑھا کر کے رکھا گیا تھا۔ اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شہداء کی قبروں پر حملہ افسوسناک ہے۔ سید امیر سردار کو تیرہ اگست دو ہزار بارہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :