ورلڈ ٹی ٹونٹی :نیو زی لینڈ نے ہالینڈ کو6وکٹ سے ہرادیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 18:46

ورلڈ ٹی ٹونٹی :نیو زی لینڈ نے ہالینڈ کو6وکٹ سے ہرادیا

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) آئی سی سی ورلڈٹی ٹوینٹی کرکٹ میں نیوزی لینڈنے ہالینڈکو6وکٹ سے شکست دیدی،نیوزی لینڈ نے 152رنز کا مطلوبہ ہدف19ویں اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

نیو زی لینڈ کی جانب سے میک کولم نے اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جا ری رکھا اور صرف45گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے65رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں4چوکے اور 3چھکے شامل تھے،میک کولم کے علاوہ کین ولیم سن29اور کین اینڈرسن نے20رنز کی اننگز کھیلیں۔ڈچ ٹیم کی جانب سے ٹم گوگٹن نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :