شاہد خاقان عباسی کاپنجاب میں روزانہ چھ گھنٹے سی این جی فراہمی کا اعلان

ہفتہ 29 مارچ 2014 18:46

شاہد خاقان عباسی کاپنجاب میں روزانہ چھ گھنٹے سی این جی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وفاقی حکومت نے یکم اپریل سے پنجاب میں روزانہ چھ گھنٹے سی این جی فراہمی کا اعلان کر دیا،صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز صبح دس بجے سے چار بجے تک کھلے رہیں گے،اتوار کو سی این جی صبح چھ سے رات بارہ بجے تک، 18 گھنٹے دستیاب ہو گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں سی این جی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں روزانہ چھ گھنٹے سی این جی فراہمی کا آپشن آزمائشی بنیادوں پر لاگو کیا جا رہا ہے ،تجربہ کامیاب رہا تو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی شدیدقلت ہے،دسمبرتک ایل این جی کوبھی سسٹم میں لے آئیں گے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کاضیاع روکنا ہوگا،پاورہاوٴسز کیلئے گیس پوری کردی جائے تو لوڈ شیڈنگ ختم ہوسکتی ہے۔