کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 29 مارچ 2014 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جب کہ ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ، لیاری میں بھی رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون گلشن غازی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا مقتول کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جبکہ مائی کلاچی سے بھی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،دوسری جانب ایس آئی یو نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے چار ملزمان یاسین،عطاالرحمان،رفیق اور ندیم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا، رات گئے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں گنگ وار کے دو ملزمان ارشداور عبداللہ نامی افراد مارے گئے ،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی رکن ثانیہ ناز نے الزام عائد کیا ہیکہ مقابلے میں مارے جانے والے دونوں افراد کو20 روز قبل لیاری سے رینجرز نے حراست میں لیا تھا ۔ادھر پولیس نے محمود آباد کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر گیارہ ملزموں کو گرفتار کرکے سٹے کی پرچیں برآمد کرلیں۔ایس ایس پی ساوتھ ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار ملزموں میں بھتہ خور وسیم بیٹر کا قریبی ساتھی اورپولیس ٹیلی کیمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ کا لائن آفیسر آل محمد بھی شامل ۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار جوئے اور پرچی کے اڈے بھی چلاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :