آئی پی ایل اسکینڈل: بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے قیادت چھوڑنے کی پیشکش کردی

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:58

آئی پی ایل اسکینڈل: بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے قیادت چھوڑنے کی ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) آئی پی ایل کرپشن اسکنڈل کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی نے بھی چنئی سپر کنگز کی قیادت اور انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کر دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے صدر سری نواسن کو فون پر رابطہ کر کے چنئی سپر کنگز کی قیادت اور انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کی پیش کی۔

(جاری ہے)

دھونی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لئے وہ ان عہدوں پر مزید کام نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر سری نواسن نے بھی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل کرپشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک صدارت سے الگ ہونے کی پیش کش کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سنیل گواسکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا عبوری صدر نامزد کر دیا تھا جب کہ 2 روز قبل بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مہندرا سنگھ دھونی پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پینل کے روبرو گروناتھ میاپن کے حوالے سے غلط بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :