بلوچستان یونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ، تعلیمی ، تحقیقی ایجنڈے پر غوروخوض کیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:55

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) بلوچستان یونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سینٹر کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ بلوچستان کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر مہراب خان، تربت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، قاعداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر نزیر حسین، ایچ ای سی کے ڈاکٹرمحمد رفیق اور پروفیسر محمد نعیم خالد، پبلک سروس کمیشن کے محمد ایوب بلوچ اور ڈائریکٹر ایریا سٹڈی سنیٹر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینٹر کے تعلیمی، تحقیقی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، مالی معاملات، ترقیاتی منصوبوں مستقبل کے پروگرامز اور سینٹر کے دیگرمعاملات پر بحث و مباحثے ہوئے اور مختلف فیصلے کئے اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلرنے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ زیر التوا معاملات اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے پالیسی ساز اداروں کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

جس میں تعلیمی، تحقیقی، ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سمیت، درپیش مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے تاکہ ان معاملات کو اکثریت کی رائے سے پائے تکمیل تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ ہمیں تحقیقی اورعلمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے نئے اسکالرز کی رہنمائی اور دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مستقبل کے فیصلے کرنے ہونگے۔ تاکہ اداروں کے مقاصد کوحاصل اور انہیں ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :