کراچی، پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بھتہ خوری میں ملوث ملزم لیاقت علی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
ہفتہ 29 مارچ 2014 16:55
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بھتہ خوری میں ملوث ملزم لیاقت علی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزم لیاقت علی کو تھانہ شاہراہ فیصل کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوسی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کے روبرو پیش کیا گیا ۔
(جاری ہے)
پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو 10اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
تفتیشی آفیسر نے فاضل جج کو بتایا کہ ملزم لیاقت علی ،ہیڈ کانسٹیبل راحت علی ،کانسٹیبل ظفر اور ستار تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں ماہانہ 2لاکھ 18ہزار روپے بھتہ وصول کرتے تھے ۔گرفتار ملزم لیاقت علی سے 9عدد مختلف نیٹ ورکس کی سمیں اور نقدی برآمد ہوئی تھی ۔جبکہ کیس میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل راحت علی ،کانسٹیبل ظفر اور ستار تاحال مفرور ہیں ،جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.