کراچی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر محمدعرفان کو 90روزہ نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر محمدعرفان کو 90روزہ نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

غازی رینجرز کی جانب سے سنی تحریک کے کارکن محمد عرفان ولد ولد محمد جمیل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو پیش کیا گیا ۔رینجرز کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو 90روزہ نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا ۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔

متعلقہ عنوان :