کراچی، ذیشان الدین قتل کیس ،عدالت کا رینجرز اہلکار نور رحم کے خلاف 2اپریل کو گواہ پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ذیشان الدین قتل کیس میں رینجرز اہلکار نور رحم کے خلاف 2اپریل کو گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جج سینٹرل فدا حسین عباسی نے ذیشان الدین قتل کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت مقتول کی بہن تسنیم شاہد نے درخواست دی کہ ملزم رینجرز اہلکار کے خلاف گواہ پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے ۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے منگل تک گواہ کا بیان قلمبند کرانے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :