کراچی،بیوی کو پٹرول چھڑک کرقتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) کراچی کی مقامی عدالت نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کرقتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم احسان بنگش کو سزائے موت اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل راشدہ صدیقی نے مقتولہ ارم کا قتل ثابت ہونے پر مجرم احسان بنگش کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ملزم نے تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں اپنی بیوی ارم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ،جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی تھی ۔جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید ایک سال قید کاٹنی ہوگی ۔ملزم ضمانت پر رہا تھا ۔عدالت نے مجرم احسان کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :