فورتھ شیڈول کی فہرست کو از سر نو مرتب کر لیا گیا ،پولیس کو تمام افراد کی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پنجاب میں گزشتہ دنوں فرقہ وارانہ کارروائیوں کے بعد حکومت کی ہدایت پر فورتھ شیڈول کی فہرست کو از سر نو مرتب کر لیا گیا ، متعلقہ پولیس افسران کو فہرست میں شامل تمام افراد کی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ دنوں فرقہ وارانہ کارروائیوں کے بعد فورتھ شیڈول فہرست کو از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور نظر ثانی کے بعد اس فہرست میں تعداد 1500سے تجاویز کر گئی ہے ۔

متعلقہ پولیس افسران کو ا س حوالے سے نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے ان تمام افراد کی سرگرمیوں پر نہ صرف کڑی نظر رکھی جائے بلکہ انہیں مستقل رہائش سے کسی دوسری جگہ منتقلی یا جانے سے قبل متعلقہ تھانے کو اسکی اطلاع کا بھی سختی سے پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :