توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی ،گرفتار 11طالبعلموں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع ،دو کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)جوڈیشل مجسٹریٹ مصباح اصغر نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے 13میں سے 11طالبعلموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی جبکہ دو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کینال روڈ پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 13طالبعلموں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ مصباح اصغر کی عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے بیان کے بعد معزز عدالت نے 11طالبعلموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی جبکہ دو طلباء اسامہ اور تنزیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔