گزشتہ 7ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:33

گزشتہ 7ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ تین دہائیوں سے بلوچستان انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے دوچار رہا ہے لیکن یہاں کے نوجوان امن و آشتی چاہتے ہیں، ماضی میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کیا۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرکے پوری دنیا کو بتادیا کہ صوبے کے نوجوان کسی سے کم نہیں اور ہر سال اس نوعیت کا ایک فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ کئی سال سے صوبے میں امن و امان کے حالات انتہائی خراب تھے تاہم گزشتہ 7 ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں۔ امن و امان کے قیام کا سہرا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :