کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے بچی جاں بحق، 17 افراد زخمی

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:28

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے بچی جاں بحق، 17 افراد ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) سریاب میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ نیو سریاب پولیس اسٹیشن کے سامنے واقع ہوٹل کے باہر دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ 5 دیگر افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کررہے ہیں۔