ترک سفیر نے کرم تنگی ڈیم، لکی مروت میں ترک سکول کے قیام، شمسی توانائی منصوبوں میں معاونت کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، سلیم سیف اللہ خان

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:14

لکی مروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے ترک سفیر صاد ق بابر گرگن کا دورہ لکی مروت کرنے ،کرم تنگی ڈیم وضلع لکی مروت میں ترک سکول کے قیام ،شمسی توانائی (سولرسسٹم) منصوبوں میں معاونت کرنے اور غریب طلباء کو سکالر شپ کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ترک سفیر نے موجودہ حالات میں ضلع لکی مروت کا ان کی درخواست پر دورہ کرکے اہلیان لکی مروت کے د ل جیت لئے ہیں اور انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ترک سفیر کا دورہ لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع کے تعمیر و ترقی اور یہاں کی عوام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا غزنی خیل میں اپنے رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ ان کا خاندان اقتدار کے بغیر بھی ضلع لکی مروت سے پسماندگی کو دور کرنے اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلا ت کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور طالبان کے مابین جاری مزاکرات کو کامیا ب ہونے کیلئے دعا گو رہے تاکہ ملک سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی فضا ء قائم ہوسکیں ۔