حضرت مادھولال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے 426ویں عرس کی سالانہ تقریبات شروع ہو گئیں

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء )بزرگ ہستی حضرت مادھولال حسین  کے 426ویں عرس کی سالانہ تقریبات آغازہوگیاہے ،صوبائی وزیراوقاف میاں محمد عطاء مانیکانے رسم چادر پوشی سے عرس مبارک کی تین روز تقریبات کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکر ٹری اوقاف ڈکٹر ثاقب عزیز ،حسن رضوی ،شمس الحق ،ممتاز احمد خان سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ موجو دتھے ۔رسم چادر پوشی کے بعد فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں بھی مانگی گئیں ۔عرس پر عقیدتمندوں کا جوق درجوق آمد کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔