رواں سال کے دوران یوریا کی فروخت بڑھ گئی ،ڈی اے پی کی خریداری میں دو تہائی اضافہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)رواں سال کے دوران یوریا کی فروخت بڑھ گئی۔ ڈی اے پی کی خریداری میں دو تہائی اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری سے فروری تک یوریا کی فروخت سات فیصد اضافے سے نو لاکھ اٹھانوے ہزار ٹن رہی۔

(جاری ہے)

پچھلے سال اِسی عرصے میں نو لاکھ 36 ہزار ٹن یوریا خریدی گئی تھی۔ این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری میں ڈی اے پی کی فروخت سڑسٹھ فیصد اضافے سے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں ستتر ہزار ٹن سے زائد تھی۔