کراچی ، لیاری میں مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے 2ملزمان ہلاک ، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پولیس اور رینجرز اہلکار آپریشن کی غرض سے لیاری کے علاقے بغدادی میں داخل ہوئے تھے۔ بغدادی گلی نمبر 3 میں ملزمان نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزمان ارشد اور عبدللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :