کوئٹہ ،قائد آباد میں فائرنگ ،سریاب میں دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں فائرنگ اور سریاب میں سوئی گیس سے دم کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں کے ایک گھر میں ایک نوجوان خدائے داد سوئی گیس کا ہیٹر جلا کر سو گیا رات کو دم گھٹنے کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا،خدائے داد کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ادھر پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے سرائے نمک میں ایک کمپلیکس کے چوکیدار محمد حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔