طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا ،رحیم اللہ یوسفزئی

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:20

طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا ،رحیم اللہ ..

۔اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) سینئرصحافی و تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا ایک انٹرویومیں رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوگا کیونکہ ڈیڈلاک اس وقت ہوگا جب جنگ بندی نہیں کی جائے گی اور وہ اپنے قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو جنگ بندی سے مشروط کردیں گے تو اس وقت ڈیڈلاک پیدا ہوسکتاہے۔

انکاکہناتھاکہ قیدیوں کی رہائی کا معاملہ کافی پیچیدہ ہے کیونکہ طالبان کا موقف ہے کہ ان کے کئی بے گناہ قیدی حکومت کی قید میں ہیں جنہیں فی الفور رہا کیاجائے جبکہ حکومتی موقف یہ ہے کہ ان کے پاس اس قسم کے کوئی قیدی موجود نہیں ہیں تو یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ڈیڈ لاک پیدا ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اجمل تو طالبان کی قید میں ہیں جس کی رہائی کے لئے انہوں نے کئی مطالبات کئے ہیں اور اس حوالے سے انکی کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

شہباز تاثیر کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کو اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نامی تنظیم نے اغوا کیا ہے اور انکی رہائی کے بدلے میں انہوں نے کئی بڑے مطالبات کئے ہیں جن میں چارارب روپے تاوان اور شہباز تاثیر کے والد سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی رہائی سر فہرست ہیں۔