راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، اغواء برائے تاوان میں ملوث چار ملزمان گرفتار ، مغوی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش بر آمد

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) راولپنڈی پولیس نے اغواء برائے تاوان میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کر کے مغوی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش برآمد کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی نشاندہی پر مغوی ٹیکسی ڈرائیور عاطف منان کی لاش کنویں سے برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان نے پچاس ہزار تاوان کے لئے عاطف کو اغواء کرکے گھر میں رکھاتھا۔ملزمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پرٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے ملزمان کی طرف سے نشاندہی کے بعد کنویں سے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :