ایکسپریس میڈیا گروپ پر مسلسل حملوں کیخلاف صحافی برادری کا ملک گیر احتجاج
ہفتہ 29 مارچ 2014 12:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) ایکسپریس میڈیا گروپ پر مسلسل حملوں کے خلاف صحافی برادری کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کے صدر رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں صحافی برادری ایکسپریس نیوز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملزمان کی گرفتاری تک روزانہ ایک گھنٹے تک دھرنا دیا جائے گا۔
پی ایف یو جے نے ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتار کے لئے پنجاب حکومت کو7 روز کا الٹی میٹم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بھی ایکسپریس میڈیا گروپ کے اینکر پرسن پر حملے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
لاہور پریس کلب کے باہر بھی ایکسپریس میڈیا گروپ اور صحافیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بھی ایکسپریس نیوزکے اینکر پرسن پر حملے کے خلاف آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں پشاور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، رحیم یار خان، خانیوال، سبی، جیکب آباد، حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈو آدم، لاڑکانہ، سکھر اور مٹھی میں صحافی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں.واضح رہے کہ گزشتہ روز ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘خبر سے آگے’ کے اینکر پرسن رضا رومی پر قاتلانہ حملے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ محافظ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.