تھر کے باسیوں کیلیے آئندہ 4ماہ مزید مشکلات کا پیغام لائیں گے

ہفتہ 29 مارچ 2014 12:39

تھر کے باسیوں کیلیے آئندہ 4ماہ مزید مشکلات کا پیغام لائیں گے

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) گرمی کی آمد تھر کے باسیوں کیلیے مزید سخت صورتحال کی گھنٹی بجا رہی ہے اور امکان ہے کہ تھر کے صحرا میں بھوک و بدحالی کے شکار عوام کے لیے آنے والے 4 ماہ مزید مشکلات کا پیغام لائیں گے،تھر پارکر میں بارشوں کا سلسلہ جولائی کے آخر سے شروع ہو کر اگست اور ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

(جاری ہے)

یوں یہاں زندگی کی علامت سمجھی جانے والی بارش میں ابھی تین سے چار ماہ باقی ہیں،شدید گرم موسم تھر کیلیے ویسے ہی سخت ہوتا ہے،لیکن اس بار یہ پہلے سے قحط سے متاثر صحرا کیلیے مزید مشکلات کا پیغام لائیگا۔اس وقت جب مختلف فلاحی ادروں کی امدادی سرگرمیاں ختم ہونے کو ہیں اور بیشتر تنظیمیں اپنے کیمپ بند کر چکی ہیں۔متاثرین خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں جب نہ پینے کو پانی ہوگا اور نہ کھانے کو روٹی ،تو تب وہ کیا کریں گے ،متاثرین کہتے ہیں کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :