پسند کی شادی پرلاہورسیشن کورٹ میں بھائی کی بہن پر فائرنگ ،اسپتال منتقل

ہفتہ 29 مارچ 2014 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) سیشن کورٹ لاہور میں لومیرج کرکے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آنیوالی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ساندہ کی رہائشی حمیرا نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

آج وہ عدالت میں اپنا بیان ریکارڈکرانے آئی تواس کے گھروالے بھی موجودتھے۔

حمیراکے بھائی اختر نے اپنی بہن پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئی۔اخترفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ زخمی حمیراکومیواسپتال منتقل کردیاگیا۔فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کوجائے واردات سے چھ گولیوں کے خول ملے۔واقعہ کے بعد سیشن کورٹ میں آنے اورجانے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :