اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں ماں اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں ماں اور بیٹے کو قتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعی ذاتی دشمنی کی وجہ معلوم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون تھری میں ایک گھر کے اندر 50 سالہ خاتون اور اسکے 27 سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، نوجوان کے ہاتھوں کو پیچھے سے باندھا گیا تھا، پولیس کے مطابق دونوں قتل بظاہرذاتی دشمنی کی وجہ لگتے ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :