قانون حکومت کو کسی قاتل کو رہا کرنے کی اجازت نہیں دیتا،رحمان ملک

ہفتہ 29 مارچ 2014 12:32

قانون حکومت کو کسی قاتل کو رہا کرنے کی اجازت نہیں دیتا،رحمان ملک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ سن کر لگتا ہے جیسے دو ریاستیں مذاکرات کر رہی ہوں۔ قیدیوں کی رہائی پر حکومت کو سوچ لینا چاہیے کہ ایسے کسی فیصلے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیاسے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ اگر شہبازتاثیر اور علی گیلانی واقعی طالبان کی تحویل میں ہیں تو ان کی وڈیو جاری کی جائے۔

(جاری ہے)

قیدیوں کے تبادلے میں یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ قاتلوں کو رہا کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان اور لشکر جھنگوی الگ نہیں ، بلاول کو بھیجا گیا خط طالبان کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے،سب جانتے ہیں کہ لشکر جھنگوی کی جڑیں کہا ں کہاں ہیں۔ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ تحقیقات کرے۔پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم اتحاد پر گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وہ لندن میں ہونے والی آصف زرداری اور الطاف حسین کی ملاقات کی تفصیل نہیں بتانا چاہتے لیکن دونوں جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :