کراچی میں نامعلوم افراد نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین نکال لی، ساتھ لے جانے کی کوشش ناکام
ہفتہ 29 مارچ 2014 11:39
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین نکال لی تاہم سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کی آمد پر وہ مشین چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
نامعلوم افراد نے آج علی الصبح گلستان جوہر میں واقع نجی بینک کے باہر قائم اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوئے اور پہلے انہوں نے وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے شیشوں پر کالے رنگ کا اسپرے کیا جس کے بعد انہوں نے مشین کو رسیوں سے باندھ کر گاڑی کے ذریعے کھینچنے کی کوشش کی، ملزمان اے ٹی ایم مشین کو دیوار سے اکھاڑنے میں تو کامیاب ہوگئے تاہم اس کے ساتھ ہی وہاں نصب حفاظتی الارم بج اٹھا جس کے ساتھ ہی بینک کے اندر موجود گارڈز باہر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی۔
جس پر نقب زن مشین کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔گارڈز کی جانب سے اطلاع کئے جانے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشین کو بینک میں رکھوا دیا۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جس وقت کارروائی کی کوشش کی اس وقت اے ٹی ایم مشین میں 20 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک کراچی میں 12 بینک لوٹ چکے ہیں اس کے علاوہ ایک ماہ قبل اسی علاقے میں چند ملزمان نے اسی طرح اے ٹی ایم چوری کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.