حکومت طالبان کمیٹیوں کا آج اجلاس ہوگا ، دوسرے مرحلے کیلئے لائحہ عمل تیار
ہفتہ 29 مارچ 2014 11:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے حکومت اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کیا ہے ۔ حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا ، قیدیوں کی رہائی کا معاملہ سر فہرست ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے طالبان سے اپنے معاملات کی درستگی کیلئے پاکستان سے مدد مانگی ہے ۔ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی اور حکومتی کمیٹی کی طالبان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے لائحہ عمل طے تیار کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے معاملہ سر فہرست رکھا گیا ہے جبکہ دیگر مطالبات پر بات چیت اسکے بعد کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے خواتین ، بچوں اور دیگر قیدیوں کے حوالے سے طالبان کے مطالبے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے فوج کے پاس موجود قیدیوں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی خواہش ہے کہ مذاکراتی عمل کو بلاوجہ طول نہ دیا جائے ، اس لئے وہ مذاکراتی عمل میں تیزی سے پیش رفت چاہتی ہے ۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے راستے میں فی الحال کوئی رکاوٹ نہیں تاہم طالبان شوریٰ کا مطالبہ ہے کہ جو گروپ مذاکرات کا حصہ بنیں انہیں کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا جائے ۔طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے مطابق مذاکرات کے لئے کسی پیس زون پر اتفاق نہیں ہو سکا۔دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اب تک کا مذاکراتی عمل کارگر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.