مشہور زمانہ کارٹون کردار ”ننجا ٹرٹل“ نے اب فلمی روپ دھار لیا ، ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 28 مارچ 2014 23:23

مشہور زمانہ کارٹون کردار ”ننجا ٹرٹل“ نے اب فلمی روپ دھار لیا ، ہالی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) مشہور زمانہ کارٹون کردار ”ننجا ٹرٹل“ نے اب فلمی روپ دھار لیا ہے ۔ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جوناتھن لپس مین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور ایسے ہی سپر ہیروز اپنے ایکشن کا جادو جگانے میدان میں اتر جاتے ہیں پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں پیٹ پلازیک ٹویل فشر ، جیریمی ہاورڈ اور ایلن رچسن سمیت دیگر شامل ہیں ایکشن سے بھرپور رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر سے بھرپور یہ فلم سولہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :