میگا سٹار بگ بی نے دو سالہ افغان بچے کی معاونت کا اعلان کردیا

جمعہ 28 مارچ 2014 23:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) بالی ووڈ بگ بی نے دو سالہ افغان بچے کی معاونت کا اعلان کردیا ۔ دو سالہ افغان بچہ ابو ذر جو کہ طالبان حملے میں اپنے پورے خاندان سے محروم ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے اس کی معاونت کا اس وقت اعلان کیا جب ان کے مداح نے ٹویٹر پر بگ بی سے اس بچے کی دردناک کہانی بارے آگاہ کرتے ہوئے اس کے لئے معاونت کی اپیل کی تھی ۔