امریکہ نے شیخ رشید کے کینیڈا جانے پر پابندی ختم کردی، امریکہ نے سارے معاملے کی وزارت خارجہ کو تحریری یقین دہانی کروائی ہے ،مشیر خارجہ کا شیخ رشید کو خط

جمعہ 28 مارچ 2014 21:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) امریکہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر کینیڈا جانے پر پابندی ختم کردی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکہ نے ان کے کنیڈا جانے پر پابندی اٹھالی ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ امریکہ نے اس سارے معاملے کی وزارت خارجہ کو تحریری یقین دہانی کروائی ہے جبکہ ایئرپورٹ کے متعلقہ افسران کو بھی فارن آفس بلاکر معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کنیڈا جانے کیلئے فلائٹ میں سوار ہو رہے تھے تو انہیں یہ کہہ کر اتار دیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا کیلئے سفر نہیں کرسکتے، جس پر شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :