عراق میں یکے بعدیگرے تین بم دھماکے،سات افرادہلاک،22زخمی،دھماکے بغدادکی مصروف ترین مارکیٹ میں ہوئے،قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،حکام

جمعہ 28 مارچ 2014 21:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) عراق کے دارلحکومت بغدادمیں پے درپے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں سات افرادہلاک اور22زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،امدادی ٹیمیں اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی،شواہد اکٹھے کرکے دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ جمعہ کوبغدادکے قریب ضلع سلاخ کی مصروف مارکیٹ میں پے درپے تین بم دھماکے ہوئے ،جس کے نتیجے میں سات ہلاکتیں ہوئیں ،حکام نے بتایاکہ دھماکے کے وقت شہری خریداری میں مصروف تھے اوردہشت گردوں نے انتہائی رش کے وقت شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ،حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،امدادی ٹیمیں اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی،شواہد اکٹھے کرکے دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی گئیں،یاددرہے کہ دوروز قبل بھی دارالحکومت بغداد میں متعددبم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے،گذشتہ ایک سال میں عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب یہ کشیدگی 2007 کے بعد سے بری ترین سطح پر ہے،اقوام متحدہ کا کہناتھا کہ ملک میں گذشتہ ماہ کم از کم 618 عام شہری اور 115 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں،تاہم ان اعداد و شمار میں انبار صوبے میں جاری جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے،عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوری میں 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ چھ سالوں میں کسی بھی مہینے میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :