خیبرپختونخواکابینہ نے زخمیوں کوطبی امدادفراہم کرنے ،ہسپتال انچارج کی اجازت کے بغیرزیرعلاج زخمی سے پولیس تفتیش نہ کرنے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دیدی، جرم کے مرتکب ملزمان کودوسال قید،دس ہزارروپے جرمانہ کی سزادی جائیگی، ماحولیاتی تحفظ کونسل کے قیام کے قوانین کے مسودے، سڑکوں پرمقررہ وزن سے زائدکی گاڑیاں گزارنیوالوں کیلئے جرمانے میں اضافہ کی بھی منظوری دیدی گئی ،صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان کی میڈیا کوبریفنگ
جمعہ 28 مارچ 2014 20:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) خیبرپختونخواکابینہ نے زخمیوں کوطبی امدادفراہم کرنے اورہسپتال انچارج کی اجازت کے بغیرزیراعلاج زخمی سے پولیس تفتیش نہ کرنے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دیتے ہوئے اس جرم کے مرتکب ملزمان کودوسال قید،دس ہزارروپے جرمانہ کی سزادینے۔ماحولیاتی تحفظ کونسل کے قیام کے قوانین کے مسودے۔ سڑکوں پرمقررہ وزن سے زائدکی گاڑیاں گزارنے والوں کیلئے جرمانے میں اضافہ کے ساتھ صوبائی پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام مقابلہ کے امتحان کے فارم کی فیس 250روپے سے بڑھاکر985روپے مقررکرنے کی منظوری دیدی گئی۔
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے اوربعض قوانین کے مسودوں کی منظوری بھی دی گئی قوانین کے ان مسودہ میں خیبرپختونخواانجرڈپرسنز(میڈیکل ایڈ)بل 2013شامل ہے جس کے تحت اٹھارویں آئینی ترمیم کے نتیجہ میں محکمہ صحت کی صوبوں کو منتقلی کے بعد ضروری ہو گیا تھابل کامقصد روڈ ایکسیڈنٹ،فائرنگ کے واقعات بم دھماکوں اور دیگر سانحات میں زخمی ہونے والوں کو پولیس کی معمول کی کاروائی اور لواحقین کی اجازت اور رضامندی اور دیگر ضابطے کی کارروائی کے بغیرفوری ضروری طبی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ مجروح ضروری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق نہ ہونے پائے دوسری طرف طبی اداروں اور ڈاکٹروں کو بھی تحفظ حاصل ہو کہ علاج معالجہ کے دوران مجروح کی جاں بحق ہونے کی صورت میں اس کے لواحقین علاج کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ کر سکے اسی طرح پولیس کی کاروائی سے قبل زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے پرڈاکٹر کو پولیس کی پوچھ گچھ سے محفوظ کیا جا جائے ڈاکٹر پر لازم ہوگا کہ وہ زخمی کے ہسپتال میں داخلے، علاج معالجے اور ڈسچارج کی مکمل رپورٹ مرتب کریں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.