پاکستان اور بلوچستان لازم وملزوم ہیں ،عوام کے مسائل حل کرناذمہ داری ہے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، تنقید سے کبھی نہیں گھبراتے،وسائل پرکسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے،صحافیوں کے کئی مطالبات منظورکرلئے ہیں،بہت مشکل حالا ت سے گزررہے ہیں،ہرصورت امن وامان لانا ہے،شدت پسند ہتھیارپھینک دیں گے توکوئی سنسنی خیزخبرنہیں آئے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 28 مارچ 2014 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان لازم وملزوم ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے ہم تنقید سے کبھی نہیں گھبراتے ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید نہ ہو بلکہ تنقید برائے تعمیر بھی ہونی چاہیے بلوچستان کے جن صحافیوں نے اپنے مشن اور دوران ملازمت شہید ہوئے ہیں ان کیساتھ ہمارا مکمل تعاون ہے ہم نے اب تک 12صحافیوں میں سے 10صحافیوں کی مالی امداد کی ہے باقی دو صحافی کی بھی مالی امداد کرینگے انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز سرینا ہوٹل میں نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ”میڈیا ڈے “کے حوالے سے ہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ میڈیا ڈے منایا جارہا ہے اور اس میں پورے پاکستان سے صحافی بھی شریک ہوئے ہیں ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صحافیوں کی خدمت کی جائے جو ہم کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے صحافیوں اور وہاں کے حالات اور بلوچستان کے حالات اور صحافیوں میں بہت فرق ہے جن حالات میں بلوچستان کے صحافی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں بہت مشکل ہے خضدار کے ایک صحافی میں جانتا ہوں کہ جس نے اپنے بیٹوں کو پڑھایا لکھایا مگر نامعلوم افراد نے ان کے دونوں بیٹوں کو شہید کردیا جس کی وجہ سے ابھی تک وہ صحافی نہیں سنبھل سکا انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے جس میں مسلم لیگ ن نیشنل پارٹی اورپشتونخواملی عوامی پارٹی شامل ہے ہم ملکر بلوچستان کے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور انشاء اللہ خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر محمد افضل بٹ نے جن مطالبات کا ذکر کیا ہے ان میں سے کئی پہلے ہم نے منظور کرلئے ہیں جن میں خاص طور پر صحافیوں کیلئے ویلفیئر فنڈز کیلئے دو کروڑ روپے دیئے ہیں اس کے علاوہ صحافیوں کی تحفظ کیلئے میں نے وزیرداخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں لائحہ عمل تیار کرے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ایک میٹنگ میں شرکت کی وجہ سے آج کی اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہماری کابینہ کے نوجوان وزیر کھیل وثقافت مجیب الرحمن محمد حسنی نے بلوچستان کے موجودہ حالات میں بلوچستان سپورٹس فیسٹول کرانے کا فیصلہ کیا ان کو آرمی ایف سی پولیس اور دیگر اداروں کا تعاون حاصل رہا میں کامیاب فیسٹول کرانے پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس فیسٹول کو کامیاب کرایا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان میں ہر صورت میں امن وامان لانا ہے جس میں کافی حد تک ہم کامیاب ہوچکے ہیں ہم مسلمان ہے ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے موت برحق ہے ہم اس سے ڈرتے نہیں بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور اس کی ترقی کرینگے اس کیلئے چاہیے ہمیں کتنی مشکلات کیوں نہ آئیں ہم اس کی پرواہ نہیں کرینگے بلکہ ہم بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہاکہ جو صحافی اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی کے دوران زخمی بھی ہوئے ان کی مالی امداد بھی کی جائے گی اور آئندہ بجٹ میں صحافیوں کیلئے بہتر مراعات دی جائیگی پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بلوچستان میں شہید ہونیوالے صحافیوں کے ورثاء کی مالی امداد کی ہے اور جو مطالبات ہم نے پیش کئے ہیں ان میں سے زیادہ تر منظور ہوگئے اور جس دن ہمارا دھرنا تھا اس دن انہوں نے اپنی کابینہ کیساتھ ملکر اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا وہ قابل تعریف ہے کہ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں اور انہیں سنا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے صحافیوں کا تعاون آپکے ساتھ مکمل رہے گا کمانڈر سدرن کمانڈ لفیٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں کامیاب فیسٹول کرانا اور سیمینار کرانے پر میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن ہوگا یہاں ترقی بھی ہوگی ہمارا موجودہ حکومت کیساتھ مکمل تعاون ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا نے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی غلطیوں کو دورہ کرنا ہوگا اور جیسی ہی غلطیاں دور ہوں گی تو حالات بہتر ہونگے انہوں نے کہاکہ جب ہتھیار پھینک دیئے جائیں گے تو یقینا خوشحالی ہوگی امن ہوگا پھر کوئی سنسنی خیز خبر کوئی نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ اب تک جو صحافی شہید ہوئے ہیں ان کیلئے فاتحہ خوانی ہونی چاہیے جس پر سیمینار کے دوران اب تک بلوچستان میں شہید ہونیوالے صحافیوں کے بارے میں فاتحہ خوانی کرائی گئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان پر توجہ دینی ہوگی اور ملکر ہمیں اس مشکلات کو ختم کرنا ہوگا حالات اس وقت نازک دور سے گزررہے ہیں مگر ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ عام انتخابات پرامن طور پر ہوئے بلدیاتی انتخابات پرامن طور پر ہوئے محرم الحرام پرامن طور پر ہوئے ان تینوں کا صلہ موجودہ حکومت کو جاتا ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں فوج ایف سی پولیس کا تعاون تھا آئندہ بھی ہمارا تعاون رہے گا کیونکہ ہم بلوچستان میں ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں تو ہر طرف سکون ہی سکون ہوگا انہوں نے کہاکہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور میں نے سیاسی زندگی کا آغاز ایک بکسٹال سے کیا ہم اکٹھے اسلام آباد میں رہے اٹھارویں ترمیم میں ان کا بڑا اہم رول ہے انہوں نے کہاکہ میں ابھی بھی کہتا ہوں کہ بلوچستان کے صحافیوں کو بہت مشکلات ہے اس طرف توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پنجگور کا ایک صحافی مجھے ملا جس نے مجھے کہاکہ اتنا کرایہ دیا جائے کہ میں اسلام آباد سے کوئٹہ تک جاؤ اور کوئٹہ پنجگور کوئی اور بندوبست کرلوں گا تو انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ صحافی ااس حالات میں بھی کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے اس صحافی کی جو کچھ مجھ سے ہوسکتا تھا اس کی خدمت کی انہوں نے کہاکہ سید فصیح اقبال کی خدمات قابل تعریف ہے اس وقت مقبول رانا ،صدیق بلوچ ،غلام طاہر بیمار ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے سینئر صحافیوں کی مدد کرے بلوچستان کے ساحل وسائل ہمارے ہیں اس پر کسی کو نہ قبضہ کرنے دینگے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اس لئے یہاں کے رسم ورواج بہت اہم ہے بلوچستان اس وقت بہت اہم صوبہ بن چکا ہے اور یہاں پر گیم کھیلا جارہا ہے ہمیں اس پر توجہ دینی ہوگی ہمارے دونوں طرف بارڈر ہے ایران اور افغانستان موجود ہے ہمیں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کرکرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے اور اب بھی کررہے ہیں اور ان کی خدمات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کہاکہ میں ڈاکٹر مالک بلوچ اور دیگر وزراء جنہوں نے کامیاب فیسٹول کرایا ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور خوشی کی بات ہے کہ آج بلوچستان میں پہلی مرتبہ میڈیا ڈے منایا جارہا ہے تقریب میں صوبائی مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی صوبائی مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو صوبائی مشیر لائیو اسٹاک عبیداللہ بابت رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی احمد بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری خیر جان بلوچ آئی ایس پی آر کے سربراہ بریگیڈئر عبدالرحیم سیکرٹری اطلاعات عبداللہ جان ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عبدالخالق دوتانی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد سمیت آئی ایس پی آر کے پی آر او میجر خدائے دوست سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :